اسلام آباد: اینٹی نار کوٹکس فورس نارتھ زون کی حساس ادروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی، منڈی موڑ پر دوران تلاشی مزدا ٹرک سے بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس اور افیون برآمد کرلی۔
اینٹی نار کوٹکس فورس نارتھ زون نے دوران کارروائی مزدا ٹرک نمبر ایل ای ایس 6415 کو منڈی موڑ پر روکا جس کو گوجرانوالہ کا رہائشی رانا حمزہ ولد خالد محمود چلا رہا تھا،فورسز نے مزدا ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے منشیات کے بھاری مقدار میں پیکٹ برآمد ہوئے۔
اینٹی نار کوٹکس فورس نارتھ نے 91.200کلو گرام افیون بر آمد کر لی، جبکہ ٹرک کے ایک خفیہ خانے میں اسمگلروں نے21.600کلواور 600گرام چرس چھپائی ہوئی تھی جو برآمد کرلی گئی۔
مزداٹرک کے ایک اور خانے سے ایک پیکٹ سے اے این ایف اہلکاروں نے 600گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔