راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 66 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے، ملزم فلائٹ نمبر PK 287 سے دوحہ جا رہا تھا۔
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے بُرہان ٹول پلازہ پر اٹک کے رہائشی ملزم سے 1 کلو سے زائد افیون برآمد کرلی۔
اسی طرح باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر بنوں کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے، ملزم فلائٹ نمبر GF-787 سے بحرین جا رہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق، 4 افراد زخمی
دوسری جانب اے این ایف نے کوئٹہ میں 2 ملزمان سے 6 کلو چرس، نُوکنڈی سے 25 کلو ہیروئن، 10 کلو افیون، 74 کلو میتھ اور 21 کلو کرسٹل آئس برآمد کیا ہے۔
حکام کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔