اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے طلب کئے جانے والا اجلاس آج سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا جس میں تمام وفاقی وزرا، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گرگئی
اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ، فنانس، دفاع اور اطلاعات و نشریات سمیت چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔