پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

پشاور: پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان میں خواتین کے گینگ نے اسکول کی طالبہ اغوا کو اغوا کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش نہیں، آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

Related Posts