آمنہ الیاس کا مے نوشی کے متعلق تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
آمنہ الیاس کا مے نوشی کے متعلق تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
آمنہ الیاس کا مے نوشی کے متعلق تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کے مے نوشی کے متعلق تبصرے کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے  ان پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بے باکانہ بیانات کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ اگر کوئی شخص شراب پی کر آپ کو پیغام بھیجے، تو اس کی تعریف کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

امیر گیلانی سے شادی کی افواہیں، ماورا حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ مے نوشی کے بعد بھی کوئی آپ کے بارے میں سوچے تو اس کو سراہیں۔ اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ آمنہ الیاس پر بہت تنقید کی اور شراب کو فروغ دینے کے الزامات بھی لگائے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی مے نما مشروب پیتے ہوئے تصویر دیکھنے کے بعد شراب نواز تبصرے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے پیغامات نشر کرنے پر پابندی ہونی چاہئے۔ 

Strong Public Criticism on Amna Ilyas Once Again

واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے ماڈلنگ کی دنیا میں 17 سال کی عمر میں قدم رکھا اور کچھ ہی سال بعد 2013 میں اداکاری کا آغاز کیا۔انہوں نے زندہ بھاگ، گڈ مارننگ کراچی، سات دن محبت ان اور باجی سمیت دیگر فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

Related Posts