امیتابھ بچن کو بڑھاپا ستانے لگا، کام میں مشکلات کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amitabh Bachchan admits struggling with age-related challenges on set
MASALA.COM

بالی ووڈ کے سینئر سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عمر سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن میں شوٹنگ کے دوران مکالمے یاد رکھنے میں مشکلات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 82سالہ اداکار ان چیلنجز کے باوجود مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اپنے بلاگ پوسٹ میں انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران کئی بار غلطیاں کرتے ہیں اور انہیں اکثر گھر واپس جا کر ہی اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ امیتابھ بچن بعض اوقات آدھی رات کو ہدایت کاروں کو فون کر کے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں اور مختلف زیر التوا کاموں کو سنبھالنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔

وہ وقت پر اپنا کام مکمل کرنے کے لیے سخت نظم و ضبط اپناتے ہیں لیکن اب بھی وہ اس بات پر شکوک رکھتے ہیں کہ آیا وہ اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کر پا رہے ہیں یا نہیں۔

 

سینئر اداکار کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ کون سے پروجیکٹس قبول کریں اور کون سے چھوڑ دیں۔ اس کے باوجودوہ ہر اتوار کو ممبئی میں اپنے گھر کے باہر مداحوں سے ملتے ہیں اور اپنی بڑھتی عمر کے چیلنجز کے باوجود اپنے کیریئر سے جڑے ہوئے ہیں۔

کام کے حوالے سے امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی کے موجودہ سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں اور جلد ہی رنویر کپور کے ساتھ فلم رامائن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں نامکمل کاموں کے بوجھ کا خوف رہتا ہے تاہم وہ اپنی محنت اور لگن سے اپنے فن کے ساتھ وابستہ ہیں۔

Related Posts