وفاقی وزیر امین الحق کی سندھ حکومت پر تنقید سمجھ سے باہر ہے،سید ناصر شاہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق کی سندھ حکومت پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وزراکو وفاقی حکومت نے لولی پاپ دیا، یہ اس پر خوش ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ لوگ لولی پاپ کھا ہم کراچی کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کہتے ہیں کہ پی پی پی سندھ حکومت پر قابض ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ قبضہ کرنا جانتے ہیں، ہم عوام کے ووٹ پر آئے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وسیم اختر سے کوئی پوچھے کہ میئر کے طورپر انہوں نے کون سا کارنامہ سر انجام دیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی سے صفایا ا ن کے کرتوتوں کی وجہ سے ہوا۔

اگر کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے تو اس میں سندھ حکومت کا کیا قصورہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کراچی کی سڑکیں، انڈر پاسسز، فلائی اوورز اور پانی کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کلفٹن میں سرکاری گاڑیوں کا قبرستان ڈھونڈ نکالا

مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم خوش ہونے کے بجائے ا لٹا سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مثال ایسے جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔