امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کردیں گے، ایران کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کردیں گے، ایران کی دھمکی
امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کردیں گے، ایران کی دھمکی

تہران: ایران نے امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملے کی دھمکی دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کا کہنا ہے کہ ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے امارات کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا اور ہم محسن فخری زادہ کا قاتل بھی تصور کریں گے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق ایران کا اماراتی ولی عہد سے رابطہ اتوار کو اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت سے چند گھنٹے قبل ہوا۔

یاد رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کو تہران میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس صورتحال کے بعد خلیج میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

اسرائیل نے اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔اس سے قبل بھی انکشاف ہوا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ایران کو کہا گیا تھا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے، کیونکہ خلیجی ممالک میں اس وقت سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Related Posts