ہم جنس پسندوں کے حامی معروف امریکی اسپورٹس جرنلسٹ گرانٹ واہل قطر میں جاری ورلڈکپ میچ کور کرتے ہوئے اچانک چل بسے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی سوکر نے کہا کہ گرانٹ واہل کی موت کا سن کر دکھ پہنچا، ان کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دوبارہ قومی ٹیم کے لئے کھیل پاؤں گا یا نہیں؟ کچھ علم نہیں، نیمارافسردہ ہوگئے
قطر ورلڈکپ کی انتظامیہ اور سپریم کمیٹی فار ڈلیوری (ایس سی) لگیسی نے گرانٹ واہل کی ’فٹ بال سے بے انتہا محبت‘ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ، دوستوں اور میڈیا کے ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا۔
گرانٹ واہل سب اسٹیک آن لائن پلیٹ فارم پر اسپورٹس کے حوالے سے لکھتے تھے، وہ قبل ازیں جمعہ کو ارجنٹینیا اور نیدرلینڈ کے میچ کے حوالے سے ٹوئٹس کررہے تھے۔
ان کے ایجنٹ ٹِم اسکین لن نے رائٹرز کو بتایا کہ کوارٹر فائنل میں ایکسٹرا ٹائم شروع ہونے کے وقت گرانٹ واہل کسی قسم کی شدید پریشانی کا شکار نظر آرہے تھے۔
Our U.S. Soccer Foundation team is devastated to learn of the passing of longtime friend Grant Wahl. Full statement: pic.twitter.com/WsRjwKc5ey
— US Soccer Foundation (@ussoccerfndn) December 10, 2022
ٹمِ اسکین لن نے بتایا کہ گرانٹ واہل کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
سپریم کمیٹی نے بتایا کہ ہم امریکی سفارتخانے اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق لاش کو وطن واپس بھیجنے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔
قطر انٹرنیشنل میڈیا کے دفتر نے فوری طوری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ٹمِ اسکین لن نے بتایا کہ ہر شخص جذباتی اور بہت تکلیف میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مرد اور ویمن کے فٹ بال کے حامی اور کھیل کا بہت زیادہ خیال کرتے تھے، وہ انتہائی پُرجوش اور بہترین لکھاری تھے۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کے سربراہ گیانی انفینٹینو نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ واہل فٹ بال سے بہت پیار کرتے تھے، اور ان کی رپورٹنگ کو دنیا بھر میں اس کھیل کو پسند کرنے والے یاد کریں گے۔
گرانٹ واہل نے نومبر کے آخر میں بتایا تھا کہ انہیں مختصر وقت کے لیے ورلڈکپ اسٹیڈیم کے سیکیورٹی پوائنٹ پر روک لیا گیا تھا، جب وہ ہم جنس پرستوں کی حمایت والی شرٹ پہن کر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
قطر میں ہم جنس پرستی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ورلڈکپ کی سیکیورٹی نے انہیں الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں امریکا اور ویلز کے میچ میں داخل نہیں ہونے دیا اور شرٹ اتارنے کا کہا۔