بھارت میں اقلیتی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے امریکا نے خاتون مسلم سفارتکار کا انتخاب کرلیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

ایک سینئر امریکی سفارتکار آئندہ دنوں بھارت کا دورہ کریں گی جہاں وہ سول سوسائٹی تنظیموں اور شخصیات سے ملاقات کرکے اظہار رائے کی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بات کریں گی۔

عذرا ضیاء امریکی محکمہ خارجہ میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی انڈر سیکریٹری ہیں، وہ بھارت کے سرکاری عہدیداران سے ملاقات میں عالمی چیلنجز، جمہوریت، علاقائی سلامتی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون پر بات چیت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

74 سالہ خواجہ ظہیرالدین، سائیکلنگ کے فروغ کیلئے کوشاں

عذرا ضیا 8 جولائی سے 14 جولائی تک بنگلہ دیش کا بھی دورہ کریں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک میں انڈر سیکریٹری عذرا ضیا سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی، خواتین اور بچیوں کی معاشرے میں شمولیت، معذور افراد، کمزور گروپس بشمول پسماندہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں سے متعلق بات کریں گی۔

رواں برس انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں محکمہ خارجہ نے بھارت میں مسلم، ہندو دلت، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts