لاہور:سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے طلاق کی افواہوں کے بعد خلع کی درخواست دائر کردی۔
سوشل میڈیاپراپنے ایک پیغام میں “خلع”کے حوالے سے درخواست کا عکس شیئرکرتےہوئے عنبرین فاطمہ نے لکھاکہ کبھی نہ3 حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجایعنی نکاح میں ہونے کےباوجود کہا گیا کہ مجھے طلاق دے دی گئی ہے۔
کبھی نہ3حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا،
نکاح میں ہونے کےباوجود کہا گیا کہ مجھےطلاق دے دی گئی ہےاور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہےکسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے،اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اسلیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا. pic.twitter.com/CnT2zJv0jC— Ambreen Fatima (@AmbreenFatimaAA) November 30, 2021
انہوں نےمزیدلکھاکہ انکےخلاف باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہےکہ کسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے اسے طلاق دے دی گئی ہے،جس پران کاکہناتھاکہ اس ذلت کے بعداب اس رشتے میں رہنا ان کے لیے ناممکن تھا اس لیے میں “خلع” کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ہم پر ہوئے اٹیک کو مجھے دی جانے والی طلاق کے جھوٹے اور بےبنیاد دعوے کے پیچھےلیجانے کے مقاصد تاوقت میری سمجھ سے باہر ہیں،کوئی بھی لڑکی اتنی بےشرم نہیں ہوسکتی کہ اسکو طلاق ہوچکی ہو اور وہ دعویٰ کرے کہ مجھے طلاق نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنیوالے احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر لاہور میں حملہ