جاپان میں حیرت انگیز سروسز؛ 6 ہزار روپے میں دادی اماں کرائے پر لیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ جاپانی میڈیا)

جاپان میں ایک منفرد اور دل کو چھو جانے والی سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کا نام ہے “OK Grandma”۔ اس سروس کے تحت آپ عمر رسیدہ خواتین، جن کی عمر 60 سے 94 سال کے درمیان ہو، کو کرائے پر لے سکتے ہیں۔

یہ سروس کلائنٹ پارٹنرز نامی کمپنی فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد نہ صرف گھریلو کام کاج میں مدد فراہم کرنا ہے بلکہ نصیحت، دکھی دل کا سہارا بننا، اور زندگی کے تجربات سے رہنمائی بھی دینا ہے۔

یہ سروس ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو شادی بیاہ یا کھیل کود جیسے سماجی مواقع پر “دادی اماں” کی موجودگی کو اہم سمجھتے ہیں۔ آپ کا خاندان یا دوست احباب بھی اس منفرد تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

دادی اماں کرائے پر لینے کی قیمت تقریباً 3,300 ین (تقریباً 6,310 پاکستانی روپے) فی گھنٹہ ہے، جبکہ اضافی خرچ جیسے سفری سہولتیں تقریباً 3,000 ین بنتی ہیں۔

جاپان میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے پیش نظر، جہاں 65 سال سے زائد عمر کے ہر چوتھے فرد کو اب بھی کام کرنا پڑتا ہے، ایسی سروسز عمر رسیدہ خواتین کو نہ صرف معاشرتی رابطے کا موقع دیتی ہیں بلکہ انہیں زندگی کا نیا مقصد بھی فراہم کرتی ہیں۔

Related Posts