پنجابی موسیقار امر سنگھ چمکیلا پر مبنی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی پنجابی موسیقار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا شامل ہیں، کہانی پنجابی موسیقار امر سنگھ چمکیلا کے گرد گھومے گی جنہوں نے 80 کی دہائی میں موسیقی کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

نیٹ فلکس کی جانب سے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کردیا گیا ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘جو نام سالوں سے آپ کے دل اور دماغ پر چھایا ہوا ہے، وہ اب آپ کے سامنے آیا ہے۔ پنجاب کے سب سے مشہورگلوکار امر سنگھ چمکیلا کی کہانی دیکھئے، صرف نیٹ فلکس پر!

امر سنگھ چمکیلا کون تھا؟

امر سنگھ چمکیلا 21 جولائی 1960 کو پیدا ہوئے انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔ وہ کپڑے کی مل میں کام کرتے تھے اور گانے بھی لکھتے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے گانا شروع کیا اور اپنے گانے تکوئے ٹیکوا سے شہرت حاصل کی۔ اسٹیج پر اُن کا نام چمکیلا مشہور ہوگیا اور خاتون گلوکارہ امرجوت کور کے ساتھ اُن کی جوڑی بڑی مشہور ہوئی۔

شہرت

بتایا جاتا ہے کہ انتقال کے وقت امر سنگھ چمکیلا کیریئر کے عروج پر تھے، وہ اتنے مقبول تھے کہ انہوں نے ایک بار 365 دنوں میں 366 شوز کیے تھے۔

چمکیلا کی موت

1988 میں چمکیلا پنجاب کے مہسم پور میں اپنی پرفارمنس کیلئے اہلیہ کے ہمراہ کار سے باہر نکل رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دن دیہاڑے انھیں بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ یہ کیس آج تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

Related Posts