حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 143واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا 83واں یومِ وفات آج منایا جارہا ہے
پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا 83واں یومِ وفات آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں آج قومی شاعر اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ مصورِ پاکستان علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں جذبۂ آزادی بیدار کیا۔

گزشتہ صدی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، دانشور اور فلسفی علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جبکہ آپ نے فلسفے، عربی اور فارسی زبان پر عبور حاصل کیا۔

شاعر کی حیثیت سے علامہ اقبال نے مسلمانوں کو ایمان کی پختگی کے ساتھ میدانِ عمل میں اترنے کا درس دیا اور انگریز سامراج کی طرف سے مسلط غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے عزم و حوصلے کو مہمیز عطا کی۔

فلسفی کے طور پر علامہ اقبال کی شاعری میں جو گہرائی اور گیرائی نظر آتی ہے، وہ آج تک کسی اور شاعر کو نصیب نہ ہوسکی، اردو شاعری میں علامہ اقبالؔ کے معیار اور مقدار کی شاعری کسی اور شاعر کے ہاں نہیں ملتی۔

وطنِ عزیز پاکستان کے قیام کیلئے علامہ اقبال کا فکر و فلسفہ اس اعتبار سے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے کہ آپ نے خطبۂ الٰہ آباد کے دوران مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کا تصور پیش کیا اور مسلمانوں کی تحریکِ آزادی کو اقبالؔ کی شاعری سے قوت عطا ہوئی۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں جہاں جہاں اردو اور فارسی شاعری پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، علامہ اقبال کو آج یاد کیا جارہا ہے اور اقبالّ شناس ان کے فکر و فلسفے پر مختلف تقاریب کا اہتمام کرنے میں مصروف ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:  ججز پر ڈر کر فیصلے کرنے کا الزام توہینِ عدالت ہے۔چیف جسٹس