لندن: برطانوی میٹ گالا کی تقریب آئندہ ماہ منعقد ہوگی جسے نیویارک کے میٹ گالا کا برطانوی ورژن کہا جاسکتا ہے جو سال کے سب سے زیادہ رنگا رنگ فیشن ایونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
میٹ گالا کی یہ تقریب پہلی بار برطانیہ میں ہونے والی ہے جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات کو فیشن پر مبنی مختلف سرگرمیوں کی زینت بنایا جائے گاجس میں فیشن کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا۔
ویکنڈ کی متنازعہ سیریز ”دی آئڈل“ ایک سیزن کے بعد اختتام پذیر
میٹ گالا سے مراد
بنیادی طور پر میٹ گالا ایک خیراتی تقریب ہے جس سے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کیلئے فنڈز جمع کیے جاتے ہیں جس میں فیشن انڈسٹری کے بڑے نام شرکت کرتے ہیں۔
تقریب کا مقام
میٹ گالا کا اعلیٰ سطحی اجتماع 14 ستمبر کو لندن کے رائل اوپرا ہاؤس کوونٹ گارڈن میں منعقد ہونے والا ہے جس میں سیکڑوں تخلیق کار اور صنعتکار شرکت کریں گے۔
شرکت کرنے والی شخصیات
عموماًمیٹ گالا کی تقریب میں 600 مہمانوں کی حاضری یقینی ہوتی ہے۔ ہر سال میٹ گالا میں شرکت کرنے والوں میں شوبز کے ستارے، نوجوان تخلیق کار اور صنعت کار شامل ہیں۔
عالمی جریدے ووگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اوپرا، ڈانس، تھیٹر اور فیشن کے امتزاج سے میٹ گالا کی خوبصورت تقریب منعقد ہوگی جس کیلئے مخیر حضرات کے عطیات کی مالیت 1 ملین پاؤنڈ سے زائد ہے۔