روایتی کھانے، تھالی کا لطف، کراچی میں بوہرہ فوڈ فیسٹول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روایتی کھانے، تھالی کا لطف، کراچی میں بوہرہ فوڈ فیسٹول
روایتی کھانے، تھالی کا لطف، کراچی میں بوہرہ فوڈ فیسٹول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بوہری کمیونٹی کی جانب سے”بوہرہ فوڈ فیسٹول 2023“ کا انعقاد دی نارتھ والک مال میں منعقد کیا گیا،جہاں پر مختلف قسم کی اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے۔آئیے بوہرہ فوڈ فیسٹول کا احوال جانتے ہیں۔

فوڈ فیسٹول کے آرگنائزر محمد عباس نے ایم ایم نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فوڈ فیسٹول میں کل کے دن ہمیں بہت اچھا ریسپانس ملا، مگر آج کل سے بھی زیادہ ریسپانس مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کل کوئی آنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر تھال والا سسٹم بھی موجود ہے، اس کے علاوہ یہاں آنے کے لئے اوپن ٹکٹس ہیں، بہت سارے اسکواؤٹس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، مختلف اقسام کے کھانے دستیاب ہیں، جو چاہیں، جس طرح چاہیں اپنی من پسند اشیاء لیں اور انجوائے کریں۔

محمد عباس نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ہمارا کلچر ہے، ہر شخص جوکہ پورے دن مصروف ہوتا ہے، تھال میں میں کھانے سے ہوتا یہ کہ پوری فیملی ایک ساتھ بیٹھ کر ایک ہی تھال میں کھالیتی ہے اور ہمیں فیملی کے ساتھ ایک ہی ٹائم ملتا ہے جوکہ رات کا ہوتا ہے، تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ فیملی کے ساتھ انجوائے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شروعات میٹھے سے کرتے ہیں، پھر دوسرے آئٹم میں ہم کھارات کی طرف آتے ہیں جو نمکین ہوتا ہے، اس کے علاوہ روٹی سالن، اس کے علاوہ بریانی، آخر میں فروٹس اور سلاد وغیرہ لیتے ہیں، اس کے علاوہ پان ہوتا ہے، اسی طریقے سے ہماری روایتی چیزیں ہیں، جو ہم فولو کرتے ہیں اور اسی طریقے سے ہم کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم نمک چکھتے ہیں اور آخر میں ہم اُٹھتے وقت بھی نمک چکھتے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ تھال میں پورشن اتنا رکھیں کہ آٹھ لوگ اسے کھا سکیں، تاکہ کوئی چیز ضائع بھی نہ ہو، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کھانا ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ایونٹ ہے جس میں ہم نے پورے کراچی کو مدعو کیااور الحمد اللہ کراچی کا بہت اچھا رسپانس آیا ہے، بہت اچھا فیڈ بیک دیا ہے کراچی کے عوام نے، اور اب انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ نارتھ والک کے اندر جو فوڈ کوڈ بن رہا ہے، اس میں بھی یہ ساری چیزیں دستیاب ہوں۔

Related Posts