لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7کے دوسرے مرحلے کے میچ میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چھٹی بار کامیابی حاصل کرلی۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 49 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شعیب ملک 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: والدہ نے منع کیا تھا کہ سیاست میں نہ جانا، شعیب اختر کا انکشاف