کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایک پیج پر ہے۔اسد عمر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
asad umar massage over covid situation

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی  جمہوری، عسکری، وفاقی اور صوبائی قیادت کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے متحد جبکہ تمام تر  اعلیٰ قیادت ایک پیج پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ریاست کے تمام عناصر جن میں سول، عسکری، وفاقی اور صوبائی حکومت شامل ہیں، کورونا وائرس کے حل کیلئے متحد ہوئیں جبکہ یہی طریقہ کار کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بھی اپنایا جارہا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو عالمی سطح پر سراہا گیا جس کے بعد حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں انقلاب لانا چاہتی ہے۔ پاکستان میں کامیابی کا سفر شروع ہوگیا، اِن شاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔ 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج شہرِ قائد کا 1 روزہ سرکاری دورہ کریں گےجس کے دوران بارش سے متاثرہ عوام الناس کیلئے اربوں روپے کے کراچی  ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کیا جائے گا۔

شہرِ قائد پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر ترتیب دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس ہو گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم  کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان آج کریں گے