وعدوں سے زیادہ دیر تک چلتا ہے، علیزہ سلطان کا فیروز خان پر انوکھا طنز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aliza Sultan’s veiled attack sets tongues wagging

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے عید پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کیپشن سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ماڈل واداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں، جس میں ایک چمکدار ٹاپ اور ہیئر بینڈ کے ساتھ سیاہ ریشمی ساڑھی پہنے، بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

تصویر پر کیپشن دیا، “میرا پرفیوم وعدوں سے زیادہ دیر تک رہتا ہے،” ان کے سابق شوہر فیروز خان،انہوں نے حال ہی میں دوبارہ شادی کی ہے، پر ایک طنز لگ رہا تھا۔ اگرچہ انہوں نے براہ راست اس کا ذکر نہیں کیا لیکن اشارہ واضح تھا اور سوشل میڈیا صارفین اس طنز کو کافی سنجیدہ لیا۔

 

علیزہ نے اپنے پیغام کے وصول کنندہ کو نجی رکھا لیکن اس کا مواد بتاتا ہے کہ اس کا رخ ان کے سابق شریک حیات فیروز خان کی طرف تھا۔ یہ اداکار کی طلاق کے بعد دعا سے دوبارہ شادی کے بعد سامنے آیا ہے۔

جہاں کچھ صارفین نے علیزہ کے بولڈ انداز اور کیپشن کی تعریف کی، وہیں کچھ لوگو ں نے طنز سے بچنے اور محبت پھیلانے پر توجہ دینے کی تلقین کی۔ کچھ صارفین نے اپنے اظہار کے حق کا دفاع کیا اور دوسروں نے اسے ماضی کی شکایات سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

علیزہ اور فیروز خان کی شادی 2018 سے 2022 تک برقرار رہی ، ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی علیحدگی اور ذاتی زندگی میں حالیہ واقعات سرخیوں میں رہے ہیں۔ علیزہ کے عید کے کیپشن نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Posts