کیریئر کے عروج پر ماں بننے سے عالیہ کی اہمیت کم نہیں ہوگی، رنبیر کپور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیریئر کے عروج پر ماں بننے سے عالیہ کی اہمیت کم نہیں ہوگی، رنبیر کپور
کیریئر کے عروج پر ماں بننے سے عالیہ کی اہمیت کم نہیں ہوگی، رنبیر کپور

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ کیریئر کے عروج پر ماں بننے سے عالیہ کی اہمیت کم نہیں ہوگی،رنبیر کپور نے کہا کہ اہلیہ عالیہ بھٹ کو وہ قربانیاں نہیں دینے دیں گے جو ماضی میں ان کی ماں نے ایک اداکارہ ہوتے ہوئے دیں۔

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے بی بی سی اردو کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا ‘بچے کی پیدائش ایک فطری عمل ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت بدل گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ مستقبل میں بھی اتنی ہی محنت جاری رکھیں گی جتنی وہ اب کرتی ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھے گی اور اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی’۔میری ماں کو جن چیزوں سے گزرنا پڑا، میں نہیں چاہتا عالیہ بھی ان سب سے گزرے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام اور ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہمارا مستقبل بہت روشن ہے’۔’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ عالیہ بھٹ میری اہلیہ ہیں،۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اب عالیہ ماں بن رہی ہے تو اس کے کام کی اہمیت کم ہو جائے گی، ایسا کبھی نہیں ہو گا’۔میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عالیہ اپنے کیریئر کے عروج پر ماں بن رہی ہیں حالانکہ عالیہ کے ذہن میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ وہ اتنی مقبول ہیں ‘۔

مزید پڑھیں:علیزے شاہ نے بلی کندھے پر لاد لی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اداکار کے مطابق وہ شادی کے بعد خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں کیونکہ یہ صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں ہے۔

Related Posts