فون کالز ریکارڈ کرنا غیر قانونی، شوکت ترین پر الزامات بے بنیاد ہیں۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی، علی زیدی
سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی، علی زیدی

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ فون کالز ریکارڈ کرنا غیر قانونی ہے جبکہ شوکت ترین پر الزامات بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بغیر فون کالز ریکارڈ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ اگر واقعی شوکت ترین کی ہی آڈیو کال ریکارڈنگ سننے میں آئی ہے تو ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی مکمل گفتگو کیا تھی جسے توڑا مروڑا گیا۔

پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ایک عام عدالتی کارروائی کے دوران تمام تر الزامات کو رد کردیا جانا چاہئے۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں 1925 میں جنم لینے والے افریقی امریکن سول رائٹس لیڈر اور ایکٹیوسٹ میلکم ایکس کا قول شیئر کیا جنہیں 21فروری 1965 کو نیو یارک میں قتل کیا گیا تھا۔

 

علی زیدی کے شیئر کیے گئے بیان میں آنجہانی سماجی رہنما میلکم ایکس کا کہنا ہے کہ آپ نے اور ہم نے کبھی ڈیموکریسی (جمہوریت) کی شکل نہیں دیکھی بلکہ جو دیکھا ہے وہ ہپوکریسی (منافقت) ہے۔

Related Posts