کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں رفاہِ عام ہسپتال کی افسوسناک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات درست کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام کے ساتھ ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ کراچی ٓمیں غریب آباد اور گلبرگ کے رفاہِ عام ہسپتال کے افسوسناک مناظر ہیں۔
پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے مگر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی گلبرگ اور ایف بی ایریا میں ان حالات کو جلد از جلد ٹھیک کریں، بلکہ آج سے ہی کام شروع کریں کیونکہ لوگوں کی جان خطرے میں ہے۔
علی زیدی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رفاہ عام ہسپتال میں آمدورفت محال ہے، گٹر ابلنے کی وجہ سے پیدل اور موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔
رات کے وقت کی گئی ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار بائیک سیمت گٹر میں گر جاتا ہے جس پر وفاقی وزیر علی زیدی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے حالات جلد از جلد ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔
کراچی غریب آباد اور گلبرگ رفاہ عام ہسپتال کے افسوسناک مناظر !
پی پی پی حکومت سے کوئی اُمید نہیں ہے مگر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی صاحب، گلبرگ ایف بی ایریا میں ان حالات کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے، بلکہ آج ہی اس پر کام شروع کریں۔۔
لوگوں کی جان خطرے میں ہے pic.twitter.com/bJKB6t33rU
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 9, 2020
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز اقبال کے تصورِ پاکستان کو تعبیر دینے کیلئے پرعزم