کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جیت تحریکِ انصاف کی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ڈسکہ میں این اے 75 کے ضمنی انتخاب کو ن لیگ کے گلو بٹ ہائی جیک کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کیلئے امید کرتے ہیں کہ ڈسکہ میں انتخابات پر امن اور شفاف ہوں گے اور پی ٹی آئی جیتے گی۔
Previous polling day in #NA75Daska was hijacked by the Gullu Butts of PMLN. Hoping for a peaceful and fair Election Day today and victory for PTI! Best of luck to
@AliAsjadMalhi#ڈسکہ_کپتان_کا#بلے_پر_لگاو_ٹھپہ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 10, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسکہ میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔
ڈسکہ میں حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔تحریکِ لبیک نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کا ضمنی انتخاب، ڈسکہ میں پولنگ شروع ہوگئی