پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ریپر اور کامیڈین علی گل پیر نے ایک بار پھر شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین علی گل پیر نے 2015 میں اپنے بچپن کی پسند سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اس دوران علی گل پیر کی مختلف شوبز شخصیات کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔
صنفِ آہن سے اداکاری میں پہلا قدم رکھنے والے جنید جمشید نیازی کے چرچے
معروف کامیڈین علی گل پیر نے حال ہی میں کراچی میں عظیمہ نامی ایک خاتون سے مبینہ طور پر منگنی کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر میں علی گل پیر کو خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات کے مطابق علی گل پیر کی منگنی کی تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب شریک ہوئے۔ اس حوالے سے تاحال علی گل پیر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ علی گل پیر پاکستان کے مشہورومعروف ریپر اور کامیڈین ہیں جو اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز اسٹینڈ اپ کامیڈین کی حیثیت سے کرنے کے بعد آہستہ آہستہ گلوکاری کی طرف آئے۔ جون 2012 میں ان کے گیت وڈیرے کا بیٹا کو پذیرائی ملی۔
وڈیرے کا بیٹا نامی گیت کی ویڈیو کیلئے یو ٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل کرنے کے بعد مارچ 2013 میں علی گل پیر کو میوزک انڈسٹری میں نئے فنکار کی کیٹگری میں ایوارڈ دینے کیلئے نامزد بھی کیا گیا۔ علی گل پیر کو نقالی کے فن سے بھی شہرت ملی۔