مشہورومعروف گلوکار، کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے کہا ہے کہ مجھے مردانگی کا مطلب نہ بتائیں بلکہ میں جو چاہتا ہوں، ویسا ہی لباس پہنوں گا۔ مجھ سے اس لیے نفرت نہ کریں کیونکہ آپ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے معروف گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے کہا کہ میں وہی پہنوں گا جو پہننا چاہتا ہوں۔ وہی چاہوں گا جو میری خواہش ہوگی اور وہ کہوں گا جو کہنا چاہتا ہوں۔
عفت عمر اور علی گل پیرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جپھیاں ہوں گی نہ پپیاں،علی گل پیر کی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ویڈیو
علی گل پیر نے خواتین کو مردوں سے زیادہ معاون قراردیدیا
معروف گلوکار علی گل پیر نے کہا کہ مجھے کوئی شخص میری مردانگی کی تعریف نہ بتائے نہ ہی میری تخلیقی صلاحیت کو اپنی مرضی سے ڈکٹیٹ کریں۔ مجھ سے اس لیے نفرت نہ کریں کیونکہ میں آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے پر مجبور کرتا ہوں۔
I will wear what I want to, make want I want to and say what I want to. Nobody will define my masculinity or dictate my creativity. Don’t hate me because I make you feel insecure https://t.co/7UnzhXtqOw pic.twitter.com/UXhcitUbQH
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) October 11, 2021
علی گل پیر کے ٹوئٹر پیغام سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے ان کے گالا کاسٹیوم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر خوب تنقید کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ علی گل پیر عدالت میں مقدمے کی سماعت کیلئے نہیں پہنچے کیونکہ ان کا دوپٹہ کھو گیا تھا۔
Heard Ali Gul Pir did not able to attend the court hearing because he couldn't find his dupatta https://t.co/79Wk9U7gzj
— Khizz (@khizzakk) October 11, 2021
بطور کامیڈین علی گل پیر کو مداحوں کی بڑی تعداد بے حد پسند کرتی ہے کیونکہ انہوں نے طنزیہ موسیقی اور ریپ کلچر متعارف کرایا۔ میوزک کی دنیا میں انہیں منفرد خیالات اور کامیڈی کے میدان میں ہنسانے کیلئے اہم پنچ لائنز کیلئے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔