عالمگیر سر آپ ہمیشہ میرے آئیڈیل رہیں گے۔ بلال مقصود

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سر عالمگیر آپ ہمیشہ میرے آئیڈیل رہیں گے۔ بلال مقصود
سر عالمگیر آپ ہمیشہ میرے آئیڈیل رہیں گے۔ بلال مقصود

بلال مقصود نے انسٹا گرام پرپاپ آئیکون، گلوکارعالمگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ، آپ کا بہت بہت شکریہ شام سے پہلے، دیکھ تیرا کیا اور البیلا راہی جیسے گیت دینے کیلیئے، آپ ہمیشہ میرے آیئڈیل رہیں گے۔

پاکستان میں پاپ میوزک کے بانی عظیم گلوکار عالمگیر نے گزشتہ دنوں گلوکار،موسیقار اور گٹارسٹ بلال مقصود کے ساتھ اپنا مشہور زمانہ گیت” البیلا راہی“ گاکر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ محفل کو چار چاند لگادیے۔

بلال مقصود نے گانے کی شروعات خود کی اور پھر درمیان میں عالمگیر کو اسٹیج پر مدعو کیا ۔ سینئر گلوکار نے بلال مقصود کی دعوت قبول کرلی اور اسٹیج پر آکر بلال مقصود کے ساتھ اپنے یادگار گیت کے بول گنگنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

اسی حوالے سے بلال مقصود نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آئیڈیل، ہمارے پاپ آئیکون عالمگیر کو، عاجزانہ خراج تحسین پیش کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:50 لاکھ بھی مل جائیں تو خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ نہیں کروں گی۔ انوشے اشرف

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا اور آپ کے ساتھ گانا ایک خواب پورا کرنے جیسا تھا،اس تقریب کے انعقاد کے لیے ناپا شکریہ۔

واضح رہے کہ عالمگیر حق جنہیں صرف عالمگیر کے نام سے جانا جاتا ہے پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، گٹارسٹ اور پاکستان میں پاپ میوزک کے علمبرداروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں پاکستان میں پاپ میوزک کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔

Related Posts