اسرائیل کی بمباری، القسام بریگیڈ نے 5روزہ جنگ بندی کیلئے اہم پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 7500 سے تجاوز کرگئی
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 7500 سے تجاوز کرگئی

اسرائیل کی بمباری کے دوران حماس کے القسام بریگیڈ نے 5روزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل کی 70یرغمال خواتین اور بچوں کی رہائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ترجمان کے ذریعے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کی رہائی کا پیغام دیا۔ عرب میڈیا کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نے قطری ثالثوں کو جنگ بندی کیلئے پیش کش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

غزہ پر حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ کے دوران کم و بیش ساڑھے 11 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ 5دن کیلئے اسرائیل کو انسانی امداد کی اجازت دینا ہوگی۔

جنگ کے تباہ کن معاشی اثرات نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں

طویل وقت سے جاری بمباری کے باعث غزہ قبرستان بن گیا۔ شامی نژاد برطانوی صحافی رچرڈ میدھرسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث غزہ کی پٹی اپنا وجود کھو چکی ہے۔ غزہ کیمپ کو اسرائیل نے موت کے کیمپ میں بدل دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی مغربی پٹی میں اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ روز تک کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر حملے انتہائی تیز کردئیے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی کو جنین جبکہ دیگر 2 فلسطینیوں کو عرابہ شہر میں شہید کردیا گیا۔

 

 

 

 

Related Posts