القادر ٹرسٹ، جتنے بھی کردار ہیں سب کو عبرتناک سزا دینی چاہیے، مریم اورنگزیب

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، جب عدالتوں کے فیصلے مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں اس وقت عدالتوں کی بیتوقیری ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طریقے سے نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا، کیا گولیاں چلانے والے کو ہار پہنا کر گرفتار کرتے،3 دن سے مسلح جتھے سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح جتھوں کو تعینات کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرعدالت دہشت گردوں، مسلح جتھوں کی پشت پناہی کرے گی تو پھر تمام لوگ ریلیف کے مستحق ہوں گے، سب نے سنا ہے پی ٹی آئی قیادت نے کیسے مظاہرین کو ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، کور کمانڈر، رانا ثنا اللہ کا گھر جلا، کیا وہ ملک کے شہری نہیں ہیں، جناح ہاؤس کو جلایا گیا، مریضوں کو ایمبولینس سے نکال کر گاڑیاں جلائی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر اس کو ریلیف دینا ہے تو پھر عدالت، کچہریوں کو بند کر دیا جائے، ثاقب نثار اگر صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ نہ دیتا تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، عمران خان کو 60 ارب روپے کی چوری کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج عمران خان کو ریلیف ملا تو عدالتوں کی طرف سے ”لائسنس ٹوکِل” ہو گا، آج اگر ریلیف ملا تو پھر سب چور، ڈاکوؤں کو رہا کر دینا چاہیے، القادر ٹرسٹ، جتنے بھی کردار ہیں سب کو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اعجاز چوہدری گرفتار

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 سال میں بدترین دشمن وہ کچھ نہیں کر سکا جو اس نے کر دیا،اگر بندوق اٹھانے والے کو ریلیف ملے گا تو پھر ملک جلے گا، جب لاڈلے نے آئین توڑا اس کو اس وقت سزا کیوں نہیں دی، اگر اس وقت دہشت گرد کو سزا مل جاتی تو آج ملک جل نہ رہا ہوتا۔

Related Posts