عمر عطا بندیال کے پر کاٹے جارہے ہیں، قاضی فائز کی بھی باری آئیگی۔اعتزاز احسن

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کو مسترد کردیا
اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کو مسترد کردیا

لاہور: معروف قانون دان و پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پر کاٹے جارہے ہیں، باری قاضی فائز عیسیٰ کی بھی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ عمر عطا بندیال کے پر نہیں کاٹے جارہے۔ یہ آپ کے پر بھی کاٹے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عادل ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نئے صدر نامزد

ویڈیو بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت جانتی ہے، بڑی خوش اور مطمئن ہے کہ جب عمر عطا بندیال کے پر کٹ گئے تو قاضی فائز عیسیٰ بھی اس لپیٹ میں آجائیں گے اور قاضی فائز  کے پر کاٹنا تو زیادہ ضروری ہے۔

بیان میں پی پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ عمر عطا بندیال تو پھر بھی اعتدال میں ہیں ، آپ تو اپنی پوری عدالتی حدود استعمال بلکہ حدود کو توسیع دینے والے جج ہیں جو کسی بھی جج کی خوبی سمجھی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ جو زنجیریں عمر عطا بندیال کے پیروں میں باندھی جارہی ہیں، وہ آپ کو ورثے میں ملیں گی۔ آپ جیسے جج کے ساتھ یہ ہوا تو اس کا پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔ آپ اس پھندے میں نہ آئیں۔

Related Posts