ایشوریا اور ادیتی راؤ حیدری کی سندور کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت آپریشن سندرو سے متعلق پیغام تو نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aishwarya Rai and Aditi Rao Hydari's Appearance with Sindoor at Cannes
ONLINE

کانز فلم فیسٹول 2025 میں بھی پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے چرچے ہورہے ہیں اور مشہور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ادیتی راؤ حیدری کے سندور نے سوشل میڈیا پر آپریشن سندور کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شرکت کے دوران روایتی ساڑھی، گہرے سرخ سندور، بھاری زیورات اور سرخ لپ اسٹک کے ساتھ ایک ایسا روپ اختیار کیا جس نے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ان کے اس منفرد انداز کو 2002 کی فلم “دیوداس” میں ان کے مشہور کردار “ٹھاکرائن” سے تشبیہ دی جا رہی ہے، تاہم اس بار معاملہ صرف فیشن تک محدود نہیں رہا۔

 

بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور چند میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے نے اپنے ماتھے میں نمایاں سندور لگا کر پاکستان کے خلاف جاری بھارتی فوجی کارروائی “آپریشن سندور” کی حمایت میں ایک علامتی پیغام دیا ہے۔ ان کے اس انداز کو کئی حلقوں نے ایک “سیاسی و عسکری اظہار” قرار دیا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ایشوریا رائے ماضی میں کئی بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو چکی ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس انداز میں سندور کا استعمال نہیں کیا۔

2002 سے کانز میں مستقل شرکت کرنے والی ایشوریا نے ہمیشہ مختلف ساڑھیاں اور دلکش ملبوسات پہنے، تاہم 2025 میں پہلی بار انہوں نے اتنے نمایاں انداز میں سندور کا استعمال کیا جس نے مداحوں اور مبصرین دونوں کی توجہ حاصل کی۔

کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ روپ نہ صرف بھارتی ثقافت کا عکاس ہے بلکہ یہ شاید ان افواہوں کی تردید بھی ہو جن میں ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ کچھ حلقے اسے بھارتی فوجی آپریشن کے لیے جذباتی حمایت کا اظہار بھی قرار دے رہے ہیں۔

ایشوریا رائے بچن کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باقاعدہ وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا کہ آیا یہ روپ صرف فیشن کا حصہ تھا یا واقعی کسی سیاسی یا ذاتی پیغام کی نمائندگی کرتا ہے۔

دوسری جانب ادیتی راؤ حیدری نے بھی سرخ ساڑھی کے ساتھ نمایاں سندور کے ساتھ کانز فیسٹول میں شرکت کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کو بھی آپریشن سندور کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

Related Posts