ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی، منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی، منشیات برآمد
ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی، منشیات برآمد

کراچی: ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انٹرنیشنل میل آفس میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی، جناح ائیرپورٹ انٹرنیشنل میل آفس میں امریکہ سے بھیجے گے پیکٹ سے ماری جوانا نامی منشیات برآمدکرلی گئی

ذرائع کے مطابق امریکی شہر نارتھ کیرولیناسے بھیجے گے پارسل سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی ہے، میری جوانا نامی منشیات ایک پیکٹ میں پولی تھین کی تھیلیوں میں چھپائی گئی تھی۔

پیکٹ سے برآمد منشیات کی مالیت 51 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔ نارتھ کیرولینا امریکہ سے پارسل عقیل احمد نامی شخص نے کراچی کے لیے بک کرایا تھا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں

کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پارسل ڈیفینس کے رہائشی طہہ زیدی کے نام پر بک کیا گیا تھا، پارسل پیکٹ کا وزن ایک کلو 300گرام تھا۔

Related Posts