معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس آج کراچی پہنچے گی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس آج کراچی پہنچے گی
معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس آج کراچی پہنچے گی

کراچی: کینسر کے مرض میں مبتلا عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس آج کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

شیڈول کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر (اتوار) کو رات 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی اور ٹارمک پر ایندھن بھرے گی۔

عمر شریف کو 27 ستمبر کو صبح 4:00 بجے اسپتال سے ائیرپورٹ لے جایا جائے گا اور ایئر ایمبولینس صبح 5:30 بجے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوگی۔

ایئر ایمبولینس دوران سفر تین مقامات پر رکے گی۔ پرواز سب سے پہلے جرمنی کے شہر نیورمبرگ پر رکی گی اور ایندھن لے کر اپنے سفر کو جاری کری گی، آئس لینڈ کے کیفلوک ایئر پر مختصر قیام کے دوران ایندھی بھروانے کے بعد پرواز دوبارہ اپنے سفر پر روانہ ہو گی جس کے بعد پرواز کینیڈا میں دو گھنٹے کا مختصر قیام کرے گی۔

امریکا کے مقامی وقت کے مطابق فلائٹ واشنگٹن ایئرپورٹ پر شام 4:30 بجے اترے گی۔ عمر شریف کو طبی علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

اداکار کے اہل خانہ ان کے ساتھ ائیر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکیں گے۔ کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی شہزاد اور اپنی ماں دیبا عمر کے ہمراہ پیر کو امریکہ روانہ ہوں گے۔

عمر شریف نامعلوم دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس سے قبل انہیں امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا جب قونصل خانے نے انہیں انٹرویو کے لیے جسمانی طور پر موجود رہنے سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جمعہ کو ائیر پورٹ پر ایئر ایمبولینس کو اترنے کی اجازت دی تھی تاکہ اداکار عمر شریف کو امریکہ منتقل کیا جاسکے۔ کپتان کے علاوہ عملے کے پانچ ارکان بھی ائیر ایمبولینس میں سفر کریں گے۔

اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب عمر شریف کا علاج کرنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حقوق نسواں کی علمبردار کارکن کملا بھاسین آنجہانی ہو گئیں