اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ملاقات کی اور سی پیک منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، وزارت منصوبہ بندی چیف اکانومسٹ آف پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا، جو گزشتہ دہائی کے دوران اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
چین کی ناظم الامور محترمہ پانگ چنگشوئی اور چین کے سفارتی عملہ سے چین کے حالیہ دورہ کی روشنی میں ملاقات کی اور سی پیک منصوبوں پہ پیش رفت کا جائیزہ لیا۔ pic.twitter.com/7Xhrcp6JLm
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 20, 2023
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے توانائی، بجلی اور انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبوں کو مکمل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ ڈالر کا اضافہ
واضح رہے کہ اپریل 2022 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو بحال کیا ہے جو پچھلی حکومت نے نظر انداز کر دیئے تھے۔ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے حوالے سے سی پیک سیکرٹریٹ اور وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف ایونٹس کا اہتمام کر رہی ہے، جن میں بین الاقوامی کانفرنس، تعلیمی سیشنز اور ثقافتی شو شامل ہیں۔
سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں سی پیک منصوبے میں حصہ لینے والی پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے حکام کو سووینئرز سے نوازا جائے گا اور وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ایک خصوصی سکہ تیار کیا گیا ہے۔
مزید برآں 10 سالہ تقریبات کے موقع پر تقریب میں پر خصوصی دستاویزی ڈاکومنٹریز بھی دکھائی جائیں گی۔