ایاز صادق کا متنازعہ بیان، احسن اقبال نے فواد چوہدری کے دعوے کی تصدیق کردی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ایاز صادق کا متنازعہ بیان، احسن اقبال نے فواد چوہدری کے دعوے کی تصدیق کردی
ایاز صادق کا متنازعہ بیان، احسن اقبال نے فواد چوہدری کے دعوے کی تصدیق کردی

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے دعوے کی تصدیق کردی ہے۔

قبل ازیں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایاز صادق نے اپنے بیان میں آرمی چیف کا نام بھی نہیں لیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان کا ہدف وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی تھے جس کی آج احسن اقبال نے تصدیق کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ایاز صادق اور مسلم لیگ (ن) بار بار یہ واضح کرچکے ہیں کہ ان کے قومی اسمبلی میں بیان کا ہدف وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی تھے۔

پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی وزراء یہ اصرار کر رہے ہیں کہ ایاز صادق کے بیان کا ہدف آرمی چیف تھے، خود فیصلہ کریں کہ قومی سلامتی پر سیاست اور اسے بے توقیر کون کر رہا ہے؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2 روز قبل بھارتی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایاز صادق کے متنازعہ بیان کا پاکستانی آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ایاز صادق کا بیان گزشتہ ہفتے منظرِ عام پر آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری