پاکستان میں دہشت گردی پی ٹی آئی حکومت نے گھسائی۔احسن اقبال کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پی ٹی آئی حکومت نے گھسائی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت بھی عمران خان کے دور میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے نہ صرف مذاکرات پی ٹی آئی دور میں ہوئے بلکہ خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی اسی دور میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان صاحب! 2018 اب واپس نہیں آسکتا، احسن اقبال

گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان میں پی ٹی آئی نے گھسایا۔ مسلم لیگ (ن) ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کرے گی۔ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات ناقابلِ برداشت ہیں۔ شرائط میں نرمی کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان! 2018 اب واپس نہیں آسکتا، پنجاب میں ہر چیز برائے فروخت، صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟ ہر دن اتوار کا دن نہیں ہوتا۔

آج سے 2 روز قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سب آپ کی اصلیت جان چکے، آپ کرپٹ بھی ہیں اور جھوٹے بھی، وقت آگیا ہے کہ سیاست سے باعزت ریٹائر ہوجائیں، ن لیگ نے عدم اعتماد کے ذریعے اپنا مینڈیٹ حاصل کیا۔

Related Posts