کاروباری برادری بھارت کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، احمد چنائے

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahmed Chinoy Condemns Indian Missile and Drone Attacks on Pakistan
ARY NEWS

ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج، معروف کاروباری رہنما احمد چنائے نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے بلا اشتعال اور بربریت پر مبنی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

ان حملوں میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں، کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ ہماری مقدس عبادت گاہوں خاص طور پر مساجد، کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائیاں نہ صرف انسانی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا ہے اور خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عبادت گاہوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے اور یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے کئی طیارے، بشمول جدید رافیل جنگی جہاز، تباہ کیے اور متعدد بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

یہ جوابی کارروائی ہماری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور وطن سے بے پناہ محبت کا غماز ہے۔

ان کا کہناتھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے بھارت کی اس جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ ہم ان تمام عالمی رہنماؤں اور دوست ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے انصاف اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا مظاہرہ کیا۔

ایک پاکستانی اور کاروباری برادری کے نمائندے کے طور پر میں پوری قوم کے ساتھ اپنی افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں۔ ہماری فوج قوم کا فخر ہے اور پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور حرمت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے اور ہماری سرزمین پاکستان کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔پاکستان زندہ باد۔

Related Posts