پری زاد میں مرکزی کردار کیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔ڈرامہ نگار

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پری زاد میں مرکزی کردار کیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔ڈرامہ نگارکاانکشاف
پری زاد میں مرکزی کردار کیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔ڈرامہ نگارکاانکشاف

ڈرامہ سیریل پری زاد میں احمد علی اکبر کی اداکاری بے حد سراہی جارہی ہے تاہم ڈرامہ نگار ہاشم ندیم نے کہا ہے کہ ہمارے ڈرامے میں مرکزی کردار کیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد ہر منگل کے روز ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے جس میں صفِ اول کے بہت سے فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ہاشم ندیم نے احمد علی اکبر کے مرکزی کردار کیلئے پہلا انتخاب نہ ہونے کا انکشاف کیا۔

دوسری جانب ڈرامہ نشر ہونے اور مرکزی کردار کی شائقین کی جانب سے تعریف کے بعد پری زاد کے ہدایت کار نے کہا کہ احمد علی اکبر نے پری زاد کے کردار کیلئے اپنے آپ کو حتمی انتخاب ثابت کیا ہے۔دوسری جانب ناہید کے رول کیلئے اُشنا شاہ بھی پہلا انتخاب نہیں تھیں۔

ٹی وی سیریل میں اُشنا شاہ کو کاسٹ کرنے سے قبل ناہید کے کردار کیلئے نیلم منیر کا انتخاب عمل میں لایا گیا تاہم اشنا شاہ کی اداکاری کو بھی پسند کیاجارہا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات شہزاد کشمیری نے دیں۔

پری زاد کو چار چاند لگانے کیلئے بڑے بڑے اداکاروں نے کام کیا ہے جن میں احمد علی اکبر اور اشنا شاہ کے علاوہ کرن کبیر، تانیہ حسین، عروہ حسین، نعمان اعجاز، یمنیٰ زیدی، صبور علی اور مشعل خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کی خاطر شوبز کی دُنیا ہمیشہ کیلئے چھوڑ دینے والی پاکستانی خواتین

Related Posts