کراچی، ڈیفنس میں سگ گزیدگی کا معاملہ، کاروباری شخصیت 10لاکھ دینے کیلئے رضامند

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈیفنس میں سگ گزیدگی کا معاملہ، کاروباری شخصیت 10لاکھ دینے کیلئے رضامند
کراچی، ڈیفنس میں سگ گزیدگی کا معاملہ، کاروباری شخصیت 10لاکھ دینے کیلئے رضامند

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں راہگیر کو کتوں نے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا جس کے بعد راضی نامے پر دستخط کردئیے گئے، معاہدے کے مطابق معروف کاروباری شخصیت 10 لاکھ روپے دینے کیلئے رضامند ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلپرز کے مالک ہمایوں خان نے سگ گزیدگی کا شکار شہری مرزا اختر علی سے راضی نامے کے معاہدے پر دستخط کردئیے جس کے تحت انہوں نے غیر مشروط طور پر متاثرہ شہری سے معافی مانگ لی۔

راضی نامے کے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہری مرزا اختر علی کو سگ گزیدگی کے باعث زخم آئے۔ ہمایوں خان یا ان کے اہلِ خانہ اپنے گھر میں پالتو جانور کے طور پر کوئی بھی ضرر رساں کتا نہیں پالیں گے۔

مذکورہ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہمایوں خان اگر کوئی کتا رکھیں گے تو وہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے منظور شدہ ہوگا اور اسے گھر سے کسی تربیت یافتہ ٹرینر کے بغیر باہر نکلنے نہیں دیا جائے گا۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ جن 2 کتوں نے متاثرہ شہری مرزا اختر علی کو نقصان پہنچایااورہمایوں خان کے ممکنہ دیگر کتوں کو بھی فوری جانوروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے حوالے کیا جائے گا۔

اس معاہدے کی چوتھی شرط کے مطابق ہمایوں خان جانوروں کی دیکھ بھال سے منسلک تنظیم عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن کے طور پر دینے کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف کاروباری شخصیت کے پالتو کتوں نے راہگیر کو کاٹ کاٹ کر زخمی کردیا، جسے فوری طبی امداد بھی مہیا نہ کی جاسکی۔

 سوشل میڈیا صارفین کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ پالتو کتوں نے عمر رسیدہ راہگیر کو بھنبھوڑ کر زخمی کردیا تاہم کتوں کے مالکان واقعے کے بعد اپنے پالتو جانوروں کو گھر لے گئے اور اپنا گیٹ بھی بند کردیا۔زخمی راہگیر کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کاروباری شخصیت کے پالتو کتوں نے راہگیر کو بھنبھوڑ ڈالا

Related Posts