عوام کے بعد ڈکیتوں نے پولیس کو لوٹنا شروع کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہری قائد کراچی میں عوام کے ساتھ ساتھ قانون کے محافظ پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے۔

کراچی میں عوام کے بعد اب پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر آگئے، شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں ملزمان نے سابق ایس ایچ ا کو یرغمال بناکر گاڑی چھین لی، ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے انہیں قائد آباد روڈ پر روکا اور گاڑ ی سمیت اغوا کرلیا۔

ملزمان ایس ایچ او پر تشدد بھی کیا، اس کے ساتھ ہی ان کا موبائل فون اور نقدی بھی لے لی۔ ڈکیتوں نے سابق ایس ایچ او کو ملیر ندی میں اتارا اور گاڑی لے اڑے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری طرف ایک واقعے میں کراچی کے بہادر نوجوانوں نے ڈکیتوں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

Related Posts