غیر قانونی مقیم افغانیوں کے بعد کیا اب رجسٹرڈ مہاجرین کی باری آگئی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی مقیم افغانیوں کے بعد کیا اب قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی واپسی کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے؟ نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت سیفرون کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی گئی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین ان کے اہل خانہ پر ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھادیا۔محمود مولوی

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر کے لئے ہوگا۔

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جن کے کارڈ کی مدت30 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

حال ہی میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20 لاکھ غیر ملکیوں بشمول افغان رجسٹرڈ کارڈز کے حامل افراد اور پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔

Related Posts