ترکی میں زلزلے کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 14 افراد ہلاک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

ترکی میں زلزلے کے بعد طوفانی بارشوں سے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی میں زلزلے کے بعد دوسری آفت آگئی ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، ادیامن اور سینے لورفا میں متعدد گھر ڈوب گئے، انڈر پاسز، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

ترکی میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد کی زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ ترکی میں فروری میں تباہ کن زلزلے سے 40 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، لاکھوں افراد بے گھر ہو کر کیمپوں میں زندگی گزاررہے ہیں۔