لپ فلرز ہٹانے کے بعد عرفی جاوید بھوت بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید
فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کا چہرہ لپ فلرز ہٹانے کے بعد بگڑ گیا۔

 عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز “اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔ میں دوبارہ فلرز لگواؤں گی، مگر قدرتی انداز میں۔

عرفی نے اس عمل کو “تکلیف دہ” قرار دیا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عرفی نے کہا، “یہ بہت اہم ہے کہ آپ کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔”

عرفی جاوید کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور صارفین عرفی کی ہمت کو سراہا رہے ہیں کیونکہ ایسے ٹریٹمنٹ تو آج کل سب اداکار کرواتے ہیں مگر اس طرح سے پوسٹ کوئی نہیں کرتا اور نہ ہی قبول کرتے ہیں کہ انہوں نے خوبصورتی کیلئے کوئی ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

Related Posts