بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے علاقائی سطح پر افغانستان سے متعلق بھارت میں ہونے والے ریجنل سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار کر دیا ہے۔
روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزرات خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے بھارت میں علاقائی سطح پر افغانستان پر سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اجلاس کے شیڈول کی وجہ سے چین کے لیے اس اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہے۔
پاکستان نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا کہ وہ کانفرنس میں نہیں جائیں گے، امن کو خراب کرنے والا امن کا داعی نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں: چین کا عالمی بینک اورآئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کیلئے زور