پتنگوں کے بعد کھلے گٹر کراچی کے شہریوں کیلئے وبالِ جاں بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

شہر قائد کراچی میں خونی پتنگوں کے بعد گٹروں کے کھلے مین ہول شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، پورٹ قاسم میں 2 افراد گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ 

کراچی پولیس نے افسوس ناک واقعہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پورٹ قاسم میں تین افراد گٹر کے مین ہول میں گر گئے، جس کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی لاشیں گٹر سے نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص کو مذکورہ گٹر سے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پورٹ قاسم کے ہی علاقے میں ایسے ہی ایک واقعے میں مقامی آئل فیکٹری کے قریب 2 افراد گٹر میں اتر کر اس میں جمع ہونے والا آئل و دیگر چکنائی نکال رہے تھے کہ اس دوران دونوں افراد دم گھٹنے سے چل بسے۔

تازہ واقعے کے متعلق البتہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے یا تینوں افراد خود کسی نیت سے گٹر میں اترے تھے۔

Related Posts