بلوچستان کے بعد پنڈی میں جرگے کے حکم پر لڑکے کیساتھ بھاگنے والی شادی شدہ خاتون قتل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لاش کی تصویر
علامتی فوٹو

ڈیگاری بلوچستان کے واقعے کے بعد راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ کو اس کی پسند کی شادی پر شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ وہ کشمیر فرار ہو گئی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لاکر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں قبرستان کمیٹی کے سابق چیئرمین اور گورکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سدرہ کے شوہر ضیاءالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں مقتولہ سدرہ پر زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لڑکی پر عثمان نامی لڑکے کے ساتھ بھاگ جانے کا الزام بھی لگایا گیا۔

اب پولیس نے عدالت سے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت طلب کی ہے تاکہ قتل کی تصدیق اور شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

پولیس کی جانب سے دائر کی گئی قبر کشائی کی درخواست پر عدالت نے مقتولہ کے ورثاء کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مجسٹریٹ قیصر عباس تارڑ نے پولیس کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقتولہ کی قبر کی نشاندہی کی ہدایت جاری کر دی ہے اور متعلقہ ایس ایچ او اور ٹی ایم اے کو حکم دیا ہے کہ سدرہ کی قبر پر سیکیورٹی کے لیے گارڈ تعینات کیا جائے تاکہ شواہد کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ ہو۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم ضروری ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

Related Posts