ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان نے آسٹریلیا کو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سینٹ ونسنٹ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ ونسنٹ کے آرنوس ویل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 148رنز بنائے۔

افغان ٹیم کے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا ہدف بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ابراہیم زدران نے 48گیندوں پر 51رنز بنائے جبکہ کریم جنت 9 گیندوں پر 13رنز بنا کر نمایاں بیٹرز میں شامل ہوگئے۔

کینگروز ٹیم کے پیٹ کمنز نے 28 رنز دے کر 3 افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم زیمپا نے 28رنز کے عوض 2 وکٹس لیں جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 19 رنز دے کر مخالف ٹیم کے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مخالف ٹیم کے 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 127 رنز بنا کر 20ویں اوور کے اختتام سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی اور یوں افغانستان نے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ گلین میکس ویل نے 41گیندوں پر 59رنز بنائے۔

آسٹریلین ٹیم کے کپتان مچل مارش نے 9 گیندوں پر 12رنز بنائے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 17 گیندوں پر 11رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ صفر، ڈیوڈ وارنر 3، ٹم ڈیوڈ 2 جبکہ میتھیو ویڈ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Related Posts