ورلڈ کپ وارم اپ میچ، افغانستان کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 155رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، افغانستان کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 155رنز کا ہدف
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، افغانستان کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 155رنز کا ہدف

برسبین: آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے جارہے پاک افغان کرکٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور افغان کپتان محمد نبی کے مابین ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹس کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سلو واکیہ میں پاور لفٹنگ، ربیعہ شہزاد نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت لیا

وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں رحمان اللہ اور حضرت شاہ زازئی شامل تھے۔ افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 1 جبکہ دوسری 11 کے مجموعی رنز پر گری۔

افغان ٹیم کی تیسری وکٹ 19، چوتھی 48، پانچویں 81 جبکہ چھٹی 82 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کپتان محمد نبی نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زدران نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین آفریدی اور حارث رؤوف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 افغان کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 155رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 19رنز بنالیے۔

Related Posts