افغان خواتین کا بیوٹی پارلر ز کی بندش کے خلاف احتجاج

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
افغان خواتین کا بیوٹی پارلر ز کی بندش کے خلاف احتجاج
افغان خواتین کا بیوٹی پارلر ز کی بندش کے خلاف احتجاج

کابل: طالبان حکام کی جانب سے بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کے حکم کے خلاف کابل میں احتجاج کرنے والی درجنوں افغان خواتین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے بدھ کو ہوائی فائرنگ کی، طالبان حکام کی جانب سے خواتین کو آزادی سے دور کرنے کا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔

اگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے، طالبان کی حکومت نے لڑکیوں اور خواتین کو ہائی اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے روک دیا ہے، خواتین پر پارکوں، تفریحی میلوں پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، اور انہیں عوامی مقامات پر پردہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والے حکم کے تحت ملک بھر میں خواتین کے ذریعے چلائے جانے والے ہزاروں بیوٹی پارلرز کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا ہے – جو اکثر گھرانوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہیں۔

افغانستان میں عوامی مظاہرے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں – اور اکثر انہیں طاقت کے ذریعے منتشر کردیا جاتا ہے، AFP نے بدھ کے احتجاج میں 50 کے قریب خواتین کی شرکت کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:ٹرانسفارمر پھٹنے سے پل پر کرنٹ پھیل گیا، 15افراد لقمہ اجل بن گئے

مظاہرین نے بعد میں صحافیوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں دکھایا گیا کہ حکام انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔

Related Posts