اسلام آباد سے ایڈووکیٹ احسان احمد جتوئی کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نامور ایڈووکیٹ احسان احمد جتوئی کو مسلح افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے  اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف وکیل احسان احمد جتوئی کو تھانہ انڈسٹریل کی حدود سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ متعلقہ ایس ایچ نے مقدمے کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔ اغوا کا واقعہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کرنٹ لگنےسے ماں اور بیٹی جاں بحق 

مغوی وکیل احسان جتوئی کی اہلیہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔ رات تقریباً 1 بجے 3 ویگو گاڑیوں میں موجود کم و بیش 15افراد گھر میں داخل ہوئے اور ایڈووکیٹ احسان احمد جتوئی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

اپنے ویڈیو بیان میں مغوی احسان احمد جتوئی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ احسان جتوئی فوسپا ریجنل کمشنر سندھ بھی رہ چکے ہیں جبکہ اغوا کاروں نے خود کو تھانہ آئی 9 کا ایچ ایچ او اوراہلکار ظاہر کی جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔ 

اغوا کار زبردستی رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور فیملی کو زدوکوب کیا۔ ایڈووکیٹ احسان جتوئی کی اہلیہ نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر اور ڈی آئی جی آپریشن شہزاد ندیم بخاری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

Related Posts