کراچی، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے کاسٹ اینڈ کرو کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں معروف اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اپنے نئے برانڈ کاسٹ اینڈ کرو کا افتتاح کردیا ہے۔ تقریب میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابانِ اتحاد فیز 6 میں اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے کپڑوں کے برانڈ کاسٹ اینڈ کرو کا افتتاح کیا جس کی تقریب میں حمزہ علی عباسی، اعجاز اسلم، یاسر حسین، فیصل قریشی اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔

کاسٹ اینڈ کرو کی افتتاحی تقریب میں زارا نور عباس، مریم نفیس اور دیگر کاروباری اور شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق بھی اسٹور کے دورے کیلئے آئے اور معیاری پراڈکٹ پیش کرنے والے فنکاروں کی تعریف کی۔

تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے کہا کہ ہم اپنی برانڈ کاسٹ اینڈ کرو کو عالمی معیار کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے اسٹور میں مختلف ملبوسات رکھے گئے ہیں جن میں قمیض شلوار، کوٹ پینٹ، شرٹس اور ٹی شرٹس شامل ہیں جبکہ جوتے، چپل، بیلٹ، گلاسز اور پرفیومز کے علاوہ سلے اور اَن سلے کپڑے بھی رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے پی ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر ایک ساتھ اداکاری کی ہے جن کے بہت سے ڈراموں کو ناظرین نے پذیرائی دی اور سوشل میڈیا پر بھی مداح ان کے مختلف پراجیکٹس کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

Related Posts